وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چین نے ہر ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستانی اور چینی کمپنیوں میں 44 کروڑ ڈالر کے معاہدے خوش آئند ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان چین فارماسیوٹیکل بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین فارماسیوٹیکل کانفرنس میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستانی اور چینی کمپنیوں میں 44کروڑ ڈالر کےمعاہدے خوش آئند ہیں، چین پاکستان کا قابل اعتماد اور مخلص ساتھی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ چین نے ہر ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، میرا حالیہ دورہ چین نہایت کامیاب اور خوشگوار رہا، حالیہ سرمایہ کاری سی پیک 2 کےفروغ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، حالیہ سرمایہ کاری سی پیک 2 کےفروغ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک فیز ون کے تحت پاکستان میں 30ارب ڈالر سےزائد کی سرمایہ کاری کی گئی، چین نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کےموقف کی ہمیشہ حمایت کی، آج چین معاشی اور تزویراتی ترقی کےمیدان میں دنیا کی نمایاں طاقت بن چکا ہے، چین کی عظیم کامیابی صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کانتیجہ ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں حالیہ بحران نےنہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میمورنڈم پر دستخط ہوئے، پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرائی ، ہماری ثالثی کی کوششوں میں چین نے بھرپور ساتھ دیا۔

