جمعرات, جون 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم، چند مقامات پر بارش...

بلوچستان کے وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم، چند مقامات پر بارش کا بھی امکان

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شدید گرمی جبکہ چندعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے اکثراضلاع میں موسم گرم وخشک جبکہ وسطی اضلاع میں شدید گرم رہ سکتا ہے، صوبے کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان، خضدار میں آج چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سبی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے