جمعرات, جون 25, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران نے مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کرلیا۔

اسلام آباد میں ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیرتجارت جام کمال اوروزیر بحری امور جنید انوار موجود تھے،اجلاس میں پاک ایران متعلقہ سئنیر حکام بھی شریک ہوئے۔ 

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےکہادونوں ممالک کےمابین زمینی روابط کی مضبوطی سےتجارتی مواقع بڑھیں گے،ایران اورپاکستان کےدرمیان ٹرانسپورٹ سےمتعلق مسائل کو فوری حل کیاجائےگا،ایرانی وزیر فرزانہ صادق نےجنگ رکوانے اورامن معاہدےمیں پاکستان کےمثبت کردار پر اظہارتشکرکیا،دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں اورکنٹینرز کی کلیئرنس کےمسائل کامعاملہ بھی اٹھایا،فریقین نےپاک ایران بارڈرپرحل طلب مسائل کے لئےمشترکہ اقدامات پر اتفاق کرلیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے