جمعرات, جون 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: دسویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل،...

کوئٹہ: دسویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل، ڈی آئی جی کوئٹہ

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ دسویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شہر میں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی، جبکہ جلوس کے روٹس اور اطراف کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق مرکزی ماتمی جلوس کے روٹس کو شام سے مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا، جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دکانیں بھی بند رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

عمران شوکت نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کے تحت نویں محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس معطل رکھی گئی ہے، جبکہ دسویں محرم الحرام کے موقع پر بھی موبائل فون سروس شام تک معطل رہے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے