کوئٹہ: بلوچستان میں ہڑتال کرنے پر 34 اساتذہ کوجبری ریٹائر کردیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے ہڑتال کرنےکے الزام میں 20 گریڈکی پروفیسرسمیت محکمہ کالجزکے 34 اساتذہ کو جبری ریٹائرڈ کردیا۔
حکام کے مطابق ملازمت سے نکالے گئے افراد میں گریڈ 17کے 16لیکچررز،گریڈ 18کے 12اسسٹنٹ پروفیسر اور گریڈ 19کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن اس سے قبل بھی 3 اسسٹنٹ پروفیسر کو جبری ریٹائرڈ کرچکا ہے۔

