آئندہ مالی سال کے لیے بڑے اور ترجیحی منصوبوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں این 25 کوئٹہ کے لیے سو ارب روپے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے لیے 25 ارب روپے، سندھ کوسٹل ہائی وے کے لیے 25 ارب روپے اور مہران ہائی وے کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 26 ارب روپے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 21 ارب روپے اور کراچی بلک واٹر سپلائی کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آئندہ مالی سال دانش اسکولز کی تعمیر کے لیے 22 ارب روپے اور پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

