بلوچستان کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مائنز اونرز نے آج سےصوبے میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اس پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کر دی۔
بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق بلوچستان میں آج سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ 11 جون سے شروع ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔
بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق صوبے کی شاہراہوں پر ٹرک جلائے جانے سے ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور مائنز اونرز کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت صوبے کو شاہراہوں کو محفوظ بنائے۔

