بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات قلعہ عبداللّٰـہ کے علاقے گلستان میں پیش آیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

