جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

 محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر18اور 19مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس کو معطل کردیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2  روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 2 دن جیکب آباد تک محدود رہی۔

ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد جعفرایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت صبح 9 کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی بدھ کی سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے