بدھ, مئی 20, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے سخت نوٹس سریاب میں...

کوئٹہ: عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے سخت نوٹس سریاب میں بڑی کارروائیاں، 34 منی پیٹرول پمپ سیل، 26 افراد گرفتار

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے سخت نوٹس کے بعد سب ڈویژن سریاب میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن، غوث آباد، منی مارکیٹ، بھوسہ منڈی، شیرجان اسٹاپ اور دیگر علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران 34 غیر قانونی منی پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے جبکہ 26 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے