Tuesday, July 14, 2026
Homeاہم خبریںپاکستان کو رواں سال کے آخر تک J-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ملنے...

پاکستان کو رواں سال کے آخر تک J-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ملنے کا امکان ہے: چینی میڈیا

پاکستان کو رواں سال کے آخر تک چینی ساختہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے جے- 35 ملنے کا امکان ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر وائس مارشل طارق غازی نے تصدیق کی ہے کہ جے- 35 کے حصول کے لیے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طارق غازی نے معاہدے کا دائرہ کار واضح کیے بغیر چینگڈو جے- 10 سی لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافے اور چین کے ساتھ مل کر تیار کردہ جے ایف – 17 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر چینی ساختہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے جے- 35 کا پہلا مکمل طور پر آپریشنل ایکسپورٹ ورژن نشر ہونے کے بعد سے میڈیا پر یہ خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں کہ پاکستان کو رواں سال کے اختتام سے پہلے جے- 35 کی ابتدائی کھیپ مل سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے