بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایبی گیٹ حملےکے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا...

ایبی گیٹ حملےکے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا: امریکی رپورٹ

ایبی گیٹ حملےکے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نےگرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔

امریکا کی انسداد دہشتگری 2026 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملے کے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے القاعدہ، داعش خراسان اور دیگر امریکا مخالف دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا نے شراکت دار ممالک کی مدد بڑھانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے