انسدادِ منشیات فورس نے گاڑی سے 234 کلو آئس برآمد کر لی۔
ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں میرانی ڈیم روڈ پر گاڑی سے آئس برآمد ہوئی ہے۔
برآمد کی جانے والی آئس منشیات سمندری راستے سے بیرونِ ملک اسمگل کی جانا تھی۔
ترجمان انسدادِ منشیات نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

