ہفتہ, نومبر 14, 2026
ہوماہم خبریںصدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی...

صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، انتظامی و سیاسی معاملات پر مشاورت

صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا، ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہء ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!