جمعہ, نومبر 13, 2026
ہوماہم خبریںصدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے...

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں پر بات چیت

نواب شاہ: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

نواب شاہ میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ 

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ریفرنڈم کرالیں، عوام کہیں تو صوبے بنالیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، تمام جماعتیں نہایت اہم ہیں،کوئی بھی فیصلہ اختلاف سے نہیں ہوگا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!