جمعرات, نومبر 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسرحدی تجارت کو فروغ دینے، مقامی تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور...

سرحدی تجارت کو فروغ دینے، مقامی تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو نئی تقویت مل سکتی ہے، عمر گورگیج

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کی جانب سے سرحدی تجارت کے فروغ اور بارڈر ٹریڈ کو آسان، منظم اور موثر بنانے کے وژن اور اقدامات کو بلوچستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے اہم قرار دیا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹرسردار عمر گورگیج نے کہا کہ کور کمانڈر بلوچستان کی جانب سے صوبے کے زمینی حقائق، عوامی مسائل اور معاشی ضروریات کو سمجھتے ہوئے عملی اقدامات کا وژن قابلِ توجہ ہے بلوچستان میں بے روزگاری، غربت اور معاشی مشکلات کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ سرحدی تجارت کو فروغ دینے، مقامی تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو نئی تقویت مل سکتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے ان شاء اللہ بلوچستان میں مثبت تبدیلی آئے گی، عوام کے معاشی حالات بہتر ہوں گے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!