اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ صوبوں کےمعاملے پر اگر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، ان کا کیا رویہ ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کسل دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ پارلیمنٹ نے کرانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں، صوبوں کے معاملے پر اگرریفرنڈم ہوبھی جاتاہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے اور جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائےگی اور بحث ہوگی۔

