مصنوعی ذہانت کا عالمی بوم معاشی عدم مساوات کو مزید بڑھا سکتا ہے، آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کر دیا۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نےخبردارکیاکہ اے آئی بوم دنیا کی معیشتوں کو آگےبڑھارہا ہے ،لیکن اسکے نتیجےمیں وہ ممالک پیچھے رہ سکتے ہیں جو مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل نہیں ہو پا رہے،جس سے عالمی عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے بھاری قرضوں کے شکار ترقی یافتہ ممالک میں فیصلہ کن اقدامات کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا،کہا کہ سرکاری مالیات کو بہتر بنانے کےلیے ان ممالک کو انتہائی سخت پالیسی فیصلے کرنا ہوں گے۔

