سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں آپریشن کرکے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پنجگور اور چاغی کے علاقوں گوارگو، امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور چاغی میں ہونے والی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے میں مزید کارروائیاں اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

