کوئٹہ: سریاب روڈ پر ایم سی بی بینک میں دن دیہاڑے ڈکیتی، مسلح افراد بھرے مجمعے اور ٹریفک جام میں انتہائی تسلی سے رقم لوٹ کر فرار
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی بینک کو نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔ مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور عملے و صارفین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر رقم لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈکیتی میں کتنی رقم لوٹی گئی، اس حوالے سے تا حال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

