سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ اور حوثیوں کے خلاف عسکری مدد کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔
حوثی حملوں کےباعث سعودی عرب کی تیل تنصیبات کوخطرات لاحق ہوگئے،برطانیہ کوبھی ممکنہ معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔
بلومبرگ کےمطابق حوثی حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ بڑھنے کے باعث ریاض نے برطانیہ سے فوجی تعاون طلب کیا ہے،برطانوی وزیراعظم سعودی عرب کی عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔

