(حب: نمائندہ خصوصی)
حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء برادری اور پولیس کے درمیان پچھلے کئی دنوں سے جاری اختلافات خوش اسلوبی سے ختم ہو گیا ہے۔
حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر حمل خان مری
تفصیلات کے مطابق:
حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء برادری اور پولیس کے درمیان اختلافات خوش اسلوبی سے ختم ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج، سول، ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل، ڈی آئی جی پولیس لسبیلہ ڈویژن، ایس پی حب مرزا بلال حسن ضلع حب پولیس اسٹیشن تمام ایس ایچ اوز کا ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن کورٹ حب آمد موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب وکلاء برادری سے ملاقات کی حب بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری اور پولیس کے درمیان گزشتہ دنوں سے جاری اختلافات خوش اسلوبی سے ختم ہوگئے ڈی آئی جی پولیس لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پتافی نے پولیس اور وکلاء کے درمیان باہمی تعاون اور بہتر اور خوشگوار روابط پر زور دیا ڈی آئی جی عبدالقیوم پتافی نے وکلاء برادری کے درپیش اہم مسائل بغور سنے ڈی آئی جی پولیس نے وکلاء برادری کے تمام درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیلئے انہیں یقین دہانی کرائی پولیس اور وکلاء باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے مسائل کا حل یقینی بنائیں جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ حب بار ایسوسی ایشن صدر حمل خان مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
جس طرح پولیس کو اپنی وردی عزیز ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنا کالا کوٹ اور قانون کا احترام عزیز ہے وکلاء برادری کے عزت و وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر حمل خان مری نے ڈی آئی جی پولیس سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ آئے ہیں آپ تمام اعلیٰ صاحبان کا ہمیں بےحد دلی احترام ہے پولیس اور وکلاء کا چھولی دامن کا ساتھ ہے فریقین کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور تحفظات کو باہمی مذاکرات کے ذریعے دور کر لیا گیا حب میں وکلاء اور پولیس کے درمیان جاری صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی پر حب ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج اور سول جج،ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل، ایس پی پی حب مرزا بلال حسن اور پولیس اعلی حکام ڈی آئی جی لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پتافی کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے فریقین نے معاملے کو افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا اس حوالے سے ڈی آئی جی لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پتافی نے حب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلاء برادری سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات سنے ملاقات کے دوران وکلاء اور پولیس کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وکلاء اور پولیس معاشرے میں قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے دونوں اداروں کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور بہتر روابط انتہائی ضروری ہیں ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کے مؤقف کو سنا اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا وکلاء برادری اور پولیس کے درمیان جاری اختلافات کو ختم کرتے ہوئے آئندہ بھی باہمی رابطے اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا فریقین کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے بعد حب میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی آنے اور معمول کے ماحول کی بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے وکلاء برادری اور پولیس کی جانب سے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قانون کی بالادستی، شہریوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر حمل خان مری نے کہا کہ حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے معزز وکلاء برادری سے معذرت کے بعد پولیس اور وکلاء کے درمیان پیدا ہونے والا خلاء خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری نے پولیس کے خلاف جاری بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے جس کے بعد عدالتی امور معمول کے مطابق بحال ہوگئے ہیں۔

