ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت اور تجربے کا احترام کرتا ہوں،...

مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت اور تجربے کا احترام کرتا ہوں، ان کے ساتھ ذاتی تعلق عزت و احترام پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ میرا ذاتی تعلق عزت و احترام پر مبنی ہے، میر سرفراز بگٹی

مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت اور تجربے کا احترام کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی، قومی سلامتی اور قومی و عسکری قیادت سے متعلق گفتگو میں ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

مولانا فضل الرحمٰن اور ان کی جماعت خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں، میر سرفراز بگٹی

توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دہشت گردی کے خلاف ریاستی کوششوں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی ملحوظ رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں سیاسی اختلافات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کا مؤقف مشترکہ ہے، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی اور اہم فیصلوں پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت بلوچستان تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، میر سرفراز بگٹی

قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری مختلف مواقع پر حکومتی طرز عمل کا اعتراف کر چکے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے پارلیمانی لیڈر میر جہانزیب مینگل کی حالیہ تقریر بھی سیاسی قیادت کی ذمہ داری کا اظہار ہے، میر سرفراز بگٹی

جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر پارلیمانی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں قومی سلامتی اور امن و امان کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دیکھا جاتا ہے، میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے خلاف جنگ محض بیانات نہیں بلکہ ریاست اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پاکستان دہشت گردی کے سنگین خطرے کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے، میر سرفراز بگٹی

پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہر شہادت کے پیچھے ایک خاندان کا دکھ، والدین کی جدائی اور ادھورے خوابوں کی داستان ہوتی ہے، میر سرفراز بگٹی

سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں تقاضا کرتی ہیں کہ قومی سلامتی کے معاملات پر ذمہ دارانہ گفتگو کی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کی سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری اور کردار سے آگاہ ہے، میر سرفراز بگٹی

پائیدار امن کے بغیر ترقی، عوامی فلاح اور معاشی استحکام کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی وابستگیوں اور جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا، میر سرفراز بگٹی

حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ بیانات کے بجائے حقائق، عملی اقدامات اور عوام کو فراہم کردہ نتائج کی بنیاد پر لیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

قومی سلامتی کے حساس معاملات پر غیر واضح مؤقف اور زمینی حقائق سے صرفِ نظر قومی مفاد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، میر سرفراز بگٹی

سیاسی جماعتوں اور حکومتوں پر تنقید جمہوری حق ہے، تاہم قومی سلامتی کے معاملات پر ذمہ داری ضروری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سیاسی بحث میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، میر سرفراز بگٹی

قومی یکجہتی، ذمہ دارانہ سیاسی گفتگو اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

قومی سلامتی سیاست سے بالاتر ہے، میر سرفراز بگٹی

اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر خدارا ریاست کو سیاست کی نذر نہ کیجیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!