پیر, اگست 17, 2026
ہوماہم خبریںرانا ثنا اللہ کو پتہ بھی نہیں چلےگا اور صوبوں کے قیام...

رانا ثنا اللہ کو پتہ بھی نہیں چلےگا اور صوبوں کے قیام سے متعلق ترمیم آجائےگی، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت اور  ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ  رانا ثنا اللہ کو پتہ بھی نہیں چلےگا اور صوبوں کے قیام  سے متعلق ترمیم آجائےگی ۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ بتائیں کیا چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کابینہ میں گفتگو کے بعد سامنے آئی تھی؟

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وہاں جا کر ناراضی کا اظہار کرے جہاں سے یہ بات شروع ہوئی ہے،  جو کروانے والے ہیں وہ یہ کام بھی کروالیں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت  سے صوبوں کے معاملے پرکوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا کہ جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں وہ کوئی فارمولا تحریری شکل میں سامنے رکھیں، صرف بات کرنے سے یا پوڈکاسٹ کرنے سے تو صوبے نہیں بن سکتے۔

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنا یا گیا ہے، کوئی کہہ رہا ہے 12 صوبے ہوں گے،کوئی 32 اور کوئی 20 کہہ رہا ہے،کیا کوئی آدمی محض خیالی طور پر یہ کہہ سکتا ہےکہ ملک میں ایسا ہونا چاہیے؟

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کا معاملہ تو صرف کراچی کی حد تک ہے، عوامی سطح پر صوبوں سے متعلق کوئی مقبول ڈیمانڈ نہیں ہے، سوائے صوبہ ہزارہ کے کہیں بھی عوام مطالبہ نہیں کر رہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!