پیر, اگست 17, 2026
ہوماہم خبریںآزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا،...

آزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا، اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کریگی: رانا ثنا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں پرانتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائےگی۔

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی، 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے، مخصوص نشستوں پرانتخابات کے بعد ن لیگ کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کہا کہ ایل اے 14 سے منتخب ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساجد اقبال نےآزاد کشمیر کی بہتری کےلیے ہمارے ساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ آزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا ہے، جو وعدے کیے ان کو پوراکیا جائے گا اور اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کریگی۔ 

راناثنااللہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں، دھرنےمیں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصرکےساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی ہیں۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!