بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںعوامی خدمت، لوگوں کے مسائل کا حل اور حلقہ انتخاب کی ترقی...

عوامی خدمت، لوگوں کے مسائل کا حل اور حلقہ انتخاب کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، علی مدد جتک

کوئٹہ: صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، لوگوں کے مسائل کا حل اور حلقہ انتخاب کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کی مشکلات کو سمجھنا، ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار جتک ہاوس کوئٹہ میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں حلقہ انتخاب کے دوستوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل، عوام کو درپیش مشکلات اور مختلف امور سے آگاہ کیا۔ حاجی میر علی مدد جتک نے تمام امور غور سے سنے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ عوامی خدمت کے مشن کو پوری لگن اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور ان کے درمیان مضبوط رابطہ ہی موثر عوامی خدمت کی بنیاد ہے۔ وہ اپنے حلقے کے عوام اور دوستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔حاجی میر علی مدد جتک نے مزید کہا کہ جتک ہاوس عوام کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مسائل اور شکایات کے سلسلے میں بلا جھجھک ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ عوام کی خدمت ان کے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی، جسے وہ پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی رابطوں کو مزید موثر بنایا جائے گا اور حلقہ انتخاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!