جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںمیں، فیلڈ مارشل اور قوم سعودی عرب کیساتھ ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف

میں، فیلڈ مارشل اور قوم سعودی عرب کیساتھ ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں، یہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!