جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے،شہداء کے خون...

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے،شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ریاست پر حملہ ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں، انہیں ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا۔ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی، جبکہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!