جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںموبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کی منظوری سے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز 500 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔

15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ ہوا، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔

تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔

نئی ٹیرف شیٹس میں موبائل کمپنیوں کے موجودہ پیکجز کی قیمتیں، سہ ماہی نرخ، مدت اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات بھی شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!