منگل, جولائی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ: ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باؤزر کا ڈرائیور جاں بحق،...

مستونگ: ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باؤزر کا ڈرائیور جاں بحق، ملزمان نے 3 باؤزرز کو آگ لگادی،پولیس

کوئٹہ: مستونگ میں ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باؤزر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مستونگ کےعلاقے دشت میں پیش آیا جہاں ہوٹل پرفائرنگ سے ایل پی جی باؤزر کا ڈرائیور جاں بحق ہوا اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے ہوٹل پر کھڑے 3 ایل پی جی باؤزرز کو آگ بھی لگادی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی افرادکو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر باؤزرز میں لگی آگ پر قابو پایا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!