منگل, جولائی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ کے رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش،اہلخانہ خوشی...

کوئٹہ کے رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش،اہلخانہ خوشی سے نہال

کوئٹہ کے ایک رہائشی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پانچوں بچوں کی پیدائش شہرکےایک نجی اسپتال میں ہوئی،جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں والدہ اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال جاری ہے،احتیاطی تدابیر کےطورپرپانچوں بچوں کو آئندہ دس روز تک خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا جائےگا تاکہ انکی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔

اہل خانہ کےمطابق والدین کے پہلے سے تین بچےموجود تھے،جس کے بعدخاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے،ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ تمام نوزائیدہ بچوں کی حالت اطمینان بخش ہے اور انہیں مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جا رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!