جمعہ, جولائی 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام مکمل کرنے والی 500 خواتین کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی...

ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام مکمل کرنے والی 500 خواتین کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی مبارکباد، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام مکمل کرنے والی 500 خواتین کو مبارکباد دی ہے۔

کوئٹہ: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسی وژن کے تحت خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ: انہوں نے کہا کہ بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام صوبے میں خواتین کی معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، مارکیٹنگ، کاروباری منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی جامع تربیت فراہم کی گئی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ تربیت خواتین کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ صوبے اور ملک کی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنائے گی۔

کوئٹہ: میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کو خواتین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

کوئٹہ: انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان خواتین کے لیے ہنرمندی، کاروباری ترقی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے ایسے پروگراموں کا دائرہ کار مزید وسیع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ نے مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، محکمہ ترقیِ نسواں، پروگرام کے انعقاد میں شامل تمام متعلقہ اداروں اور ٹیم کو اس کامیاب اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

کوئٹہ: میر سرفراز بگٹی نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے اقدامات بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری ترقی اور پائیدار خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!