اتوار, جولائی 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن مکمل

گوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن مکمل

ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کے لیے دو بڑے بنکرنگ بارجز تعینات کر دیے، گوادر میں پہلی کامیاب بنکرنگ مکمل ہوگئی۔

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے بعد این ایل سی کے تعاون سے گوادر پورٹ پر بھی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا، گوادر میں پہلی بنکرنگ کے بعد پاکستان کی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں پر بین الاقوامی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت دستیاب ہو گئی۔

وائس چیئرمین سینیرجیکو نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ سے سینیرجیکو بنکرنگ کے لیے ویری لو سلفر فیول آئل فراہم کر رہا ہے، آج یہ سہولت گوادر تک توسیع پا گئی، ۔

اسامہ قریشی نے کہا کہ گوادر آپریشن کے بعد پاکستان کی تمام بڑی کمرشل بندرگاہوں پر بنکرنگ نیٹ ورک مکمل ہو گیا ہے، ویٹول اور اس کی ٹیم نے پاکستان میں جدید بنکرنگ صلاحیت کے قیام میں غیر معمولی کردار ادا کیا، تمام شراکت دار اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اسامہ قریشی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس، وزارتِ بحری امور، ایف بی آر، گوادر پورٹ اتھارٹی اور این ایل سی کے تعاون سے یہ تاریخی سنگِ میل حاصل ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے