اتوار, جون 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسوراب: نامعلوم مسلح افراد کا ایس پی ہاؤس پر حملہ، سرکاری گاڑیاں...

سوراب: نامعلوم مسلح افراد کا ایس پی ہاؤس پر حملہ، سرکاری گاڑیاں اور رہائشی کمرے نذرِ آتش: پولیس ذرائع

سوراب: گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سوراب میں واقع ایس پی ہاؤس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا،پولیس ذرائع

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے رات کے وقت ایس پی ہاؤس پر فائرنگ کی اور عمارت کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔ حملے کے دوران وہاں موجود متعدد سرکاری گاڑیوں اور چند رہائشی کمروں کو آگ لگا دی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رات گئے اچانک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جو وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حملے میں ملوث عناصر کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے