جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، ہلاک...

گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 7 ہوگئی،سیکیورٹی ذرائع

گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گوادر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

 سیکیورٹی فورسز گوادر شاہراہ کے قریب ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز علاقے کو دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات سے محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادرسپوتوں پر فخر ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!