اتوار, جون 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںفادرز ڈے:مضبوط معاشرے کی بنیاد مضبوط خاندان اور ایک باکردار باپ کی...

فادرز ڈے:مضبوط معاشرے کی بنیاد مضبوط خاندان اور ایک باکردار باپ کی بہترین تربیت پر استوار ہوتی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد محترم غلام قادر بگٹی سمیت دنیا بھر کے تمام والدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ باپ محبت، قربانی، رہنمائی اور استقامت کا عظیم استعارہ ہے، جو اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن قربانی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد مضبوط خاندان اور ایک باکردار باپ کی بہترین تربیت پر استوار ہوتی ہے، جبکہ والدین کی بے لوث محبت، انتھک محنت اور ان گنت قربانیاں ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کے والد غلام قادر بگٹی کی دعائیں اور رہنمائی ہمیشہ ان کی زندگی میں طاقت، حوصلے اور کامیابی کا ذریعہ رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام والدین کو صحت، خوشی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور مرحوم والدین کی مغفرت فرمائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے