اتوار, جون 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسبی: لاپتہ شخص کی لاش برآمد، نہال خان ابڑو کے طور پر...

سبی: لاپتہ شخص کی لاش برآمد، نہال خان ابڑو کے طور پر شناخت

سبی: سبی ایئرپورٹ روڈ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ابتدائی طور پر نہال خان ابڑو کے نام سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نہال خان ابڑو تین روز قبل ڈھاڈر سے سبی جا رہے تھے، تاہم ڈھاڈر اور سبی کے درمیان سفر کے دوران ان کا موبائل فون بند ہوگیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

اہل خانہ اور رشتہ دار گزشتہ تین روز سے ان کی تلاش میں مصروف تھے۔ آج سبی ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے ایک لاش ملی جس کی شناخت نہال خان ابڑو کے طور پر کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ حکام نے واقعے کی وجوہات اور موت کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے