اتوار, جون 21, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں، ایرانی صدر مسعود...

مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں،امید ہے ایران امریکا  مذاکرات کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےاپنےبیان میں کہا امریکاکاصرف ایک نکتہ یہ ہےکہ ہمارے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے،شہید رہبر اعلیٰ نے باربارکہاتھا ہم ایٹم بم نہیں بنائیں گے،امریکا نےکہا جوہری معاہدے پر دستخط کریں،ہم نے دستخط کر دیے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان کچھ دیر بعد تکنیکی مذاکرات ہوں گی، مذاکرات قطر اورپاکستان کےنمائندوں کی موجودگی میں ہوگی،بطورثالث پاکستان اور قطر کےوفود سے الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی،ملاقات میں ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں پر بات ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے