اتوار, جون 21, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںجنگ بندی کے 60 دنوں میں آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول عائد...

جنگ بندی کے 60 دنوں میں آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول عائد نہیں ہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جنگ بندی کےساٹھ دنوں میں آبنائےہرمزمیں کوئی ٹول عائد نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ساٹھ دن بعد بھی ٹول نہیں ہوگا،جب تک امریکا خود اسے نافذ نہ کرے،معاہدےکی ناکامی پرسیکیورٹی اورحفاظتی خدمات کے بدلےمالی معاوضے کا مطالبہ کرسکتا ہے،ٹرمپ نے امریکا کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے نگہبان فرشتہ قرار دیا۔


دوسری جانب ایران امریکاڈیل پراسرائیلی حکومت ہی نہیں بلکہ انکامیڈیابھی ڈونلڈ ٹرمپ سےسخت ناراض نظر آرہا ہے،ایک اسرائیلی میڈیاکےپریزنٹر نےاپنےتبصرےمیں امریکی صدرکےنام کےساتھ حسین لگادیا،کہا یہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں ہیں بلکہ ڈونلڈ حسین ٹرمپ ہیں،انہوں نے ہمارے لیے اچھا کام نہیں کیا اورہم سچ کہیں گے،ہم اس پر انحصار نہیں کرتے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے