ڈاکٹر مالک بلوچ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو طرزِ حکمرانی اور پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، وہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں ترمیم وقت کی اہم ضرورت تھی، تاہم پیپلز پارٹی اس عمل میں رکاوٹ بن گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو گڈ گورننس کی اشد ضرورت ہے اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے پر ہونی چاہیے۔

