جمعرات, جون 18, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5...

پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5 ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5 ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کےمطابق جولائی تامئی 11ماہ میں 12.10 ارب ڈالرکی بیرونی مالی معاونت ملی،پاکستانی کرنسی میں اس قرض کی مالیت 3 ہزار 364 ارب روپےہے،پاکستان کوملنےوالی 38 ارب روپےکی مالی گرانٹ اس کے علاوہ ہے،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 6.89 ارب ڈالرکا بیرونی قرضہ اورگرانٹس ملی تھیں۔

 
دستاویزکےمطابق صرف مئی 2026 میں ایک ارب ڈالر سےزائدقرضہ حاصل ہوا،رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں عالمی مالیاتی اداروں سے3.10 ارب ڈالرحاصل ہوئے،مختلف ممالک سےدوطرفہ مالی معاونت کی مد میں 1.31 ارب ڈالرملے۔

حکومت نےنیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی مدمیں 2.66 ارب ڈالرکا قرضہ لیا،سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرکےنئےڈیپازٹس فراہم کیے،آئی ایم ایف سے 42 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے