جمعرات, جون 18, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط...

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے۔

 اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کے دستخط کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےبیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،اس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کےصدور نے دستخط کیے ہیں،معاہدے پردستخط دونوں فریق تنازع کےسفارتی حل کےلیےپُرعزم ہیں،بطور ثالث میں نےبھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے،پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔

وزیراعظم نےکہایہ معاہدہ خطےمیں امن،استحکام اورتنازعات کےحل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کودلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کوبھی سراہتا ہوں،جےڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر نےاس کامیابی کوممکن بنانے میں گراں قدرکردار ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے