جمعرات, جون 18, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان اسمبلی:موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا، صحت کے شعبے کے...

بلوچستان اسمبلی:موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا، صحت کے شعبے کے فنڈز میں 30 فیصد اضافہ اور امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں: میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ: میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ایک متوازن اور بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کے شعبے کے لیے مختص فنڈز میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو امن و امان کے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق انسدادِ دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا رہا ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع کے بچوں کو بہتر مستقبل اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے