اسلام آ باد: وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے آئندہ مالی سال 15 کروڑ 33 لاکھ روپےمختص کیے گئے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق منسٹرانکلیواسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیر کےلیے 5 کروڑ 30لاکھ روپےمختص کیے گئے ہیں۔
پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش اوراضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال 8کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔
بجٹ دستاویز کے مطا بق منصوبے پر 30 جون 2026 تک 18 کروڑ 97 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ اس منصوبےکی مجموعی لاگت کا تخمینہ 34 کروڑ 31 لاکھ روپے ہے۔

