ہفتہ, مئی 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںخاران میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل کے بعد...

خاران میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل کے بعد ویرانے میں پھینکے جانے کا انکشاف

خاران: خاران کے یونین کونسل گواش ٹوہ ملک ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ویرانے میں مشکوک حالت میں لاش پڑی ہونے کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی، جس پر پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے سول اسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، تاہم تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واقعے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ لاش کو شناخت کے لیے سول اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے