کوئٹہ میں گاڑی چوری کیس میں ملوث سابق SHO شیخ ایوب کو کراچی سے گاڑی چوری کرنے کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی اے ٹی ایف اعتزاز گورایا کی جانب سے کی گئی کارروائی کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جانا چاہیے تاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ اداروں پر عوامی اعتماد بھی بحال ہوگا۔

