جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسابق ایس ایس پی لورالائی ظفر بزدار منشیات سپلائی کیس میں جبری...

سابق ایس ایس پی لورالائی ظفر بزدار منشیات سپلائی کیس میں جبری طور پر ریٹائرڈ

کوئٹہ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے سابق ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار کی جبری ریٹائرمنٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اپریل 2025 میں محمد ظفر بزدار کی سرکاری گاڑی سے ایک ہزار گرام آئس اور 20 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی تھی۔ الزام تھا کہ وہ مبینہ طور پر لورالائی سےملتان گلگت تک اپنی سرکاری گاڑی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

خفیہ اطلاع پر سرکاری گاڑی کی چیکنگ کے دوران منشیات برآمد ہونے کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

تحقیقات میں لورالائی میں منشیات فروشوں اور کاشتکاروں کی سرپرستی، منشیات اسمگلنگ، سرکاری گاڑی اور وسائل کے ناجائز استعمال سمیت اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت ہوئے۔

ذرائع کے مطابق محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے سابق ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار کو جبری طور پر ریٹائر کر دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے