تربت کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ عدنان میڈیکل اسٹور کے قریب پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار شبیر احمد آسکانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

