بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںڈیرہ غازی خان میں اسکول کی عمارت منہدم، 3 بچے جاں بحق،...

ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی عمارت منہدم، 3 بچے جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی چھت گرگئی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں ریسکیو 1122 ڈی جی خان کو اسکول کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

اسکول کی طرف فوری سرچ و ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ اب تک 8 لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق 3 ڈیڈ باڈیز بھی نکالی جا چکی ہیں، اسکول انتظامیہ کے مطابق مزید بچے ملبے کے نیچے ہو سکتے ہیں۔ 

ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کو 1157 پہ کال موصول ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیں جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے