منگل, مارچ 31, 2026
ہوماہم خبریںچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہوگیا ہے  جبکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں، تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے معاملے پر میں نے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے